Friday, December 26, 2014

دور ستاروں میں

0 comments

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
محترم قارئین!
کہانیاں کہنا اور سننا ابتدائےِ حیات سے ہی انسان کی عادتِ خاصہ رہی ہے۔ہر انسان کی طرح راقم کو بھی کہانی سننے، پڑھنے، کہنے اور لکھنے میں بہت دلچسپی ہے۔اپنی اسی دلچسپی کو آپ سے اس دھاگے میں بانٹ رہا ہوں ذیل کے عنوانات پر کلک کر کےپڑھیے اور ہاں اپنی رائے ضرور دیجیے گا۔

چاند سی تنہائی میں

0 comments

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
محترم قارئین!
شاعری احساسات کی زبان ہے اور ایک شاعر جو محسوس کرتا ہے، وہ اُن خیالات و احساسات کا اظہار اپنے اشعار کی صورت میں کرتا ہے۔راقم کوئی شاعر تو نہیں لیکن اس نے اپنے احساسات کو اشعار کی زبان دینے کی بے مطلب کوشش ضرور کی ہے۔اُسی کوشش کو آپ ذیل کے عنوانات پر کلک کر کے دیکھ سکتے ہیں۔نیز اپنے احساسات کا ااظہار بھی ضرور کیجیے گا۔

اُستادِ ازل

0 comments
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
محترم قارئین!
انسان جب دنیا میں تشریف لاتا ہے تو وہ ہر چیز سے نابلد ہوتا ہے اور وقت کا اتار چڑھاؤ جہاں اُس کے جسم کو بڑھوتری پر گامزن کر دیتا ہے وہیں وہ زند گی کے ہر گزرتے پل سے سبق لیتا ہےجو آنے والی زندگی میں اس کا راہنما بن جاتا ہے۔بلاگ کے اِس حصے میں کچھ ایسے اسباق سے مزین تحاریر آپ کی منتظر ہیں۔ذیل میں موجود عنوانات پر کلک کریں اور پڑھ کر اپنی رائے ضرور دیجیے گا۔

Thursday, December 25, 2014

امیدِ روشن

0 comments
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبر کاتہ!
محترم قارئین!
انسان اپنے گردوپیش سے انجان رہ کر زندگی نہیں گزار سکتا اور اپنی فطرت سے مجبور ہو کر اپنے ارد گرد ہونے والے ہر کام، ہر واقعے سے اپنے اندر کی دنیا کو بے خبر نہیں رکھ سکتا۔اُس کی سوچیں حالات و واقعات کا جائزہ لے کر اُن کے حل کی غیر اختیاری کوششوں سے پُر رہتی ہیں۔ایسے ہی کچھ حالات و واقعات کی جانچ اور اُن پر اپنے تاثرات میں نے قلمبند کیے ہیں۔تفصیل سے دیکھنے کے لیے ذیل کے عنوانات پر کلک کریں اور ہاں اپنی رائے ضرور دیجیے گا۔

جہد مسلسل

0 comments

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
محترم قارئین "جہدِ مسلسل" کارنر میں خوش آمدید !
انسان حالات سے ہر لمحہ کچھ نہ کچھ سیکھتا رہتا ہے اور اس کے نہ چاہتے ہوئے بھی وقت اسے سبق سکھاتا رہتا ہے۔ میں نے بھی وقت سے بہت کچھ سیکھا ہے اور زند گی کے ہر موڑ پر سیکھتا آیا ہوں۔ اپنے حالات سے آپ نے بھی ضرور سیکھا ہوگا۔ اس کارنر میں ہم اُسی سیکھے ہوئے کو آپ کے ساتھ شیئر کریں گے۔نیچے دیئے گئے عنوانات کر کلک پر کے آپ اصل ربط پر جا سکیں گے۔ پڑھنے کے بعد اپنی رائے دینا نہ بھولیے گا۔


ذرا سی بات

0 comments

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
محترم قارئین "ذرا سی بات" کارنر میں خوش آمدید !
حالات انسان کو اکثر اس نہج پر پہنچا دیتے ہیں کہ وہ نہ چاہتے ہوئے بھی اپنا رد عمل ظاہر کر بیٹھتا ہے اور اس کا رد عمل کبھی تو ٹھیک ہوتا ہے اور کبھی بہت غلط ۔کبھی اسکا موقف سب کا موقف بن جاتا ہے تو کبھی ہر کوئی اس کی سوچ کا مخالف۔ لیکن پھر بھی وہ اپنے موقف پر قائم رہتا ہےکیونکہ اس تک پہنچے حقائق اسے ڈٹے رہنے پر مجبور کرتے ہیں اور جب تک وہ اصل حقائق سے واقف نہیں ہوجاتا۔ایسے ہی موقفات سے مزین تحاریر آپ کی نگاہ کی منتظر ہیں۔پڑھنے کے لیے درج ذیل عنوانات پر Click کریں اور ہاں اپنی رائے دینا نہ بھولیے گا۔
 
Blogging Tips And Tricks